96

پاک بھارت میچ : اروشی کا 24 قیراط سونے سے بنا آئی فون کھوگیا

بھار تی شہر  احمد آباد کے نریندر ا مودی  اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے آئی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا اپنے مہنگے ترین آئی فون سے محروم ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اروشی روٹیلا کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔

پوسٹ میں اروشی نے بتایا کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا! اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔