40

وکٹیں تیزی سےگرنے کی وجہ سے شکست ہوئی،بابراعظم

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ وکٹیں تیزی سےگرنے کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ بھارت کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیں تاہم بیٹنگ لائن توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکی۔

انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور نئی گیند کے ساتھ ہم نے اچھی بالنگ نہیں کی۔