38

ہم نے انڈین بائولر کو کچھ زیادہ عزت دی جس کی وجہ سے پریشر بڑھتا چلا گیا، ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہےکہ ہم  نے انڈین بائولر کو کچھ زیادہ عزت دی جس کی وجہ سے پریشر بڑھتا چلا گیا۔ 

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ بھارتی بولرز کا اٹیک اچھا تھا اس دوران ہمارے کھلاڑیوں نے انہیں کچھ زیادہ عزت دی جس کے باعث پریشر بڑھتا چلا گیا اورہماری بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں جس طرح کی یہ پیچ تھی اس پر 50 آوورزانہیں ضرور کھیلنے چاہیے تھے۔ قومی ٹیم نے سٹارٹ اچھا لیا تھا لیکن وہ اسے برقرار نہیں رکھ سکی۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے سنگل لےکرجو غلطی کی ہےاسی کی وجہ سے صورتحال ہمارے ہاتھ سے نکلی۔اگر وہ ایسے موقع پر سنگل نہ لیتے اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے تو شاید صورتحال مختلف ہوتی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سےکہتا آیا ہوں کہ بھارتی ٹیم ہمارے سے زیادہ ڈسپلن اور ہوش سے کرکٹ کھیلتی ہے۔