26

پاکستانی بیٹرز کی ناقص بیٹنگ پر شعیب اختر کا مایوسی کا اظہار

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پاک بھارت میچ میں پاکستانی بیٹرز کی ناقص بیٹنگ پر شعیب اختر نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ اتنی زبردست بیٹنگ پچ پر بڑا اسکور کرنے کا موقع پاکستانی ٹیم نے ضائع کردیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ٹیم کو بہت اچھا موقع ملا مگر اس کے پاس ٹیلنٹ نہیں تھا اور یہ لوگ بڑا اسکور نہیں کرسکے جو بہت مایوس کن ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی بولنگ لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بڑی زبردست بولنگ کی ہے جبکہ روہت شرما نے بھی عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا اور اتنے زبردست بولرز کا انتخاب کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ 2023ء کے 12ویں میچ میں روایتی حریف بھارت کو 192 رنز کا ہدف دے دیا۔