95

ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 192 رن کا ہدف

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو  جیت کے لیے 192 رن کا ہدف دیا ہے۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے اس وقت 41 اوور کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 189رن بنائے ہیں۔

 

 پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا، عبداللہ 20 رن بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے۔

امام الحق کو 36 رن پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا، جب کہ بابر اعظم کو 50 رن پر سراج نے ہی آؤٹ کیا۔ سعود شکیل بھی 6 رن کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ افتخار احمد 4 رن بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 

محمد رضوان بھی 69 گیندوں پر 49 رن بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

171 کے مجموعے پر شاداب خان صرف 2 رن بنا کر چلتے بنے

پاکستانی پلیئنگ الیون:

احمد آباد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، میچ کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں صبح سویرے تیز دھوپ نکل آئی جبکہ شام میں اوس سے کھیل پر فرق پڑ سکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ بھارتی ٹیم میں شبمن گل کی واپسی ہوئی ہے۔