42

شبمن گل کے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے کے امکانات واضح

 بھارتی  کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر شبمن گل مکمل صحتیاب ہوگئے ، پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے کے ان کے امکانات واضح ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق پاک بھارت بڑے ٹاکرے سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  شبمن گل ہفتہ کو احمد آباد میں ہونے والے پاک بھارت مقابلے کیلئے 99٪ دستیاب" ہوں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل  گزشتہ روز احمد آباد پہنچ گئے اور انہوں نے پریکٹس سیشین میں بھی حصہ لیا ۔ شبمن گل نے ایئر پورٹ پر ماسک پہن رکھا تھا، وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ بھارتی ٹیم کے ساتھ افغانستان کے خلاف میچ کےلئے دہلی نہیں گئے تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کو پیر والے دن ہسپتال میں بھی داخل کیا گیا تھا۔