25

پاکستان کیساتھ مقابلے کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے ،ویرات کوہلی

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اہم ایونٹ ہے ،ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، مقابلے کے لیے تیاری مکمل ہے۔

تفصیلات کےمطابق غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ چیلنجنگ ہوتی ہے کوئی خاص تیاری نہیں کرنی ہوتی بس میچ کے روز اچھا دینا ہوتا ہے، پاکستان کو کھیلنے کے لیے آپ کو اپنی بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، ہماری  مقابلے کے لیے تیاری مکمل ہے، اپنے کھیل کی حکمت عملی تبدیل نہیں کرنی۔

دوسری جانب بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں مجھے کچھ ہارتے ہوئے نہیں دکھتا، سب جیتتےہوئے دیکھ سکتاہوں، پاکستان کے خلاف کھیلنے کا تجربہ ایسا پہلے کسی نے نہیں کیا ہوگا،اس میچ کے احساسات کسی خواب سے کم نہیں ہوتے، دنیا کے سب سے بہترین گراؤنڈ میں پاک بھارت میچ کھیلنے کا موقع مل رہاہے۔

بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کیلئے جذبہ ہمیشہ رہےگا، پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین پر  پہلی بار کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں۔

 شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پریشر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ بھارت پر بھی ہوگا، امید کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو احمدآباد میں بھی سپورٹ ملےگی، ہوم کراؤڈ سے ہوم ٹیم کے اعتماد کو کافی فائدہ ملتا ہے لیکن کسی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینے کا مزہ الگ ہے، اچھی ایک روزہ کرکٹ کھیلتے ہوئے آرہے ہیں اس لیے بھارت کے خلاف بھی تیاری اچھی ہے۔