27

ورلڈ کپ ، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف دیدیا

ورلڈ کپ 2023 کے 11 وٰیں میچ میں  بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 246رن کا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چنئی میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم نے66رن کی اننگز کھیلی،محمود اللہ نے 41 ، شکیب الحسن 40اورمہدی حسن نے30رن بنائے۔

لوکی فرگوسن نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری  نے 2،2وکٹیں،مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔