27

پاک بھارت میچ کےجعلی ٹکٹس بھی فروخت ہونے لگے

بھارت کے شہر احمدآباد میں پاک بھارت میچ کےجعلی ٹکٹ فروخت ہونے لگے، پولیس نے جعلی ٹکٹ بیچنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق جعلی ٹکٹ 25 گنا مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ احمدآباد میں ہوائی جہازوں کے کرایوں میں بھی 4 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ بھارتی ریلوے نے ممبئی اور احمدآباد کے درمیان 2 سپر فاسٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ والے دن احمدآباد شہر کو نو ڈرون زون قرار دیا گیا، پاک بھارت میچ کے دن شہر میں ڈرونز کے اڑانے پر مکمل پابند ی لگائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق میچ والے دن 11 ہزار سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔