24

ورلڈکپ : افریقا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف

آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی ایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری  کی بدولت جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دے دیا۔

لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 
 

جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیانے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں، کیمرون گرین اور ایلکس کیری  کی جگی مارکس اسٹوئنس اور جوش انگلس کو شامل کیا گیا ہے۔