26

انٹر بینک میں ڈالر 93 پیسے سستا ہو گیا

کاورباری ہفتے کےچوتھے روز کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمارکےمطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالرکی قیمت میں  93 پیسے کی کمی ہوئی

جس کے بعد ڈالر 279 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 58 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 91 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 60  پیسے پرٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے کی کمی کے بعد 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پرامریکی کرنسی کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 30 روپے 35 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔