23

ٹیم کو جیتنےکیلئےپاور پلے میں80 رنز کرنے پڑیں گے، ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہےکہ قومی ٹیم کو جیتنےکیلئےپاور پلے میں 80 رنز کرنے پڑیں گے۔  

 ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے بہترین کھیل کامظاہرہ کیا ہےاور اچھا ٹارگٹ سیٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیتنے کیلئے پاور پلے میں کم سے کم 80 سکور کرنا پڑیں گے۔

اگرمڈل اوور 10 سے 40 تک ڈاٹ بال بہت کم کھیلیں، چوکے چھکے نہیں لگتے تو کم ازکم سنگل ڈبل رنز کا تسلسل برقرار رکھیں۔

انکا کا کہنا تھا کہ یہ اگر سنگل ڈبل کرتے ہیں تو چوکے ضرور ملیں گےاس سے میچ آخر میں جا کر آسان ہو جائے گا۔