63

ورلڈکپ: پاکستان کیخلاف سری لنکا کی پانچویں وکٹ 294 رنز پر گرگئی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا آٹھواں میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہورہا ہے جس میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس وقت لنکن ٹیم کے41 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز ہیں، حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے کوشال مینڈس کو 122،کوشال پریرا کو صفر اور چریتھ اسالنکا کو ایک رن پر آؤٹ کیا۔

شاداب خان نے پاتھم نسانکا کو 51 رنز پر پویلین لوٹایا جبکہ محمد نواز نے ڈی سلوا کو 25 رنز پر آؤٹ کیا۔

 

 

یہ میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے جہاں لنکن کپتان داسن شناکا نے کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، اوپنر فخر زمان کی جگہ ٹیم میں عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں یہ اپنا اپنا دوسرا میچ ہے،  اس میگا ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جب کہ سری لنکا کو جنوبی افریقا نے 102 رنز سے ہرایا تھا۔