32

بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقوں اشو، مٹلتان، کالام، گبرال کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی،برفباری سے سردی کے شدت بتدریج اضافہ ہوگیا،بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔

ادھرمیدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے،مینگورہ شہر، بریکوٹ، تحصیل کبل، چارباغ اور خوازہ خیلہ میں بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔