نیویارک: پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارتی لڑکی پوجا سے منگنی کرلی۔
کھیلوں کی ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے امریکا منتقل ہونے والے پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی۔
منگنی کی تقریب امریکی شہر نیویارک میں منعقد ہوئی جس میں انکے دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی، جوڑے کی شادی آئندہ فروری میں طے ہے۔
رضا حسن ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور دس بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رضا حسن کا کہنا ہے کہ غیرمسلم پس منظر سے تعلق رکھنے والی پوجا کو اسلام میں دلچسپی ہے اور وہ شادی سے پہلے اسلام قبول کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔