39

ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ کی نیدر لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کی نیدر لینڈ کیخلاف  بیٹنگ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہیں جہاں اس وقت کیوی ٹیم بیٹنگ کررہی ہے۔اس وقت نیوزی لینڈ کے 32اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور ٹیم کا اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 183ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ 70 اور ڈیوڈ کونوے 32 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

نیدر لینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔  کپتان کین ولیمسن انجری کے باعث  نیدر لینڈ کیخلاف دوسرے میچ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں جیمز نیشم کی جگہ لوکی فرگوسن کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدر لینڈز کی ٹیم اپنا پہلا میچ ہار چکی ہے جس میں اسے پاکستان نے 81 رنز سے مات دی تھی۔