37

ورلڈکپ: بھارت کی شاندار بولنگ، آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف

ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا  کی ٹیم بھارت کے خلاف 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کینگروز نے بھارت کو جیت کیلئے  200 رنز کا ہدف دے دیا۔

چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پورے میچ میں سست روی سے بیٹنگ کی، بھارتی بولرز کے سامنے  آسٹریلوی بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے ۔ کینگروز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 46  اور ڈیوڈ وارنر 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے ، ہم تازہ دم ہیں  اور اچھی پوزیشن میں ہیں، میچ سے قبل کھلاڑیوں کو تیاریوں کے لیے کافی وقت ملا ہے ۔