25

ملک کے چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہاجبکہ بالاکوٹ اور گوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیرآباداور سبی میں درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہےکہ پیر کے روز کشمیر، خطہ پوٹھوہار، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان جبکہ دیر ، سوات، چترال، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔