39

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف 30 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنالیے۔

نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان ٹمبا بووما محض 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تاہم کوئنٹن ڈی کاک اور راسی وین ڈیر ڈوسن نے دوسری وکٹ کیلیے 204 رنز کی شراکت قائم کی، ڈی کاک 100 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،انکی اننگز میں 12 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

وین ڈیر ڈوسن 96 اور ایڈن مارکرم 4 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے متھیشا پتھیرانا اور دلشان مدوشنکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ رات میں اوس پڑنے کا امکان ہے اس لیے بالنگ کرنا چاہتے ہیں، انجریز سے ٹیم متاثر ہوئی لیکن جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

اس موقع پر جنوبی افریقی کپتان ٹمبا بووما نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر حریف کو پریشر میں لائیں۔

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، کسن راجیتھا، دلشان مدوشنکا، متھیشا پتھیرانا اور ڈینوتھ ویلالگے

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ

کپتان ٹمبا بووما، کوئنٹن ڈی کاک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی۔