31

ورلڈ کپ میں پہلی جیت کے بعد بابراعظم کا بڑا بیان آ گیا

ورلڈ کپ میں پہلی فتح کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ میں نتیجہ سے مطمئن ہوں۔ باؤلرز کو کریڈٹ جاتا ہے، ہم نے اچھی شروعات کی اور درمیان میں وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حیدرآباد کی کراوڈ نے ہمارا ساتھ دیا ہے، ہمیں بہت خوشی ہوئی ہےاور ان کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔

مزید بولے کہ ہم نے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں گنوائیں، جس طرح سے رضوان اور شکیل نے سنبھالا دیا وہ خوش آئند ہے۔

بابر نے کہا کہ سعود نے جس طرح سے اپنی اننگز بنائی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ ہمارے باؤلرز نے پہلے دس میں اچھی باؤلنگ کی۔ وہ پلان پر ڈٹے رہے۔