100

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا،  100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 47ہزار 493  پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 216 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 24 کروڑ 63 لاکھ شیئرز کے سودے طے ہوئے۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 7 ارب 18 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے کم ہوکر 7023 ارب روپے ہے۔