19

نواز شریف کی واپسی کسی ڈیل کا نتیجہ بالکل نہیں،سابق وزیرخزانہ

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کسی ڈیل کا نتیجہ بالکل نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیرخزانہ نے قائد مسلم لیگ کی وطن واپسی سے متعلق ڈیل کی افواہوں کو مسترد کر دیا، کہا سب کو حفاظتی ضمانتیں مل رہی ہیں تو نواز شریف کے معاملے میں کیا رکاوٹ ہو سکتی ہے؟ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جنوری کے آخر پر انتخابات کا اعلان کر چکا، التواء کے سازشی مفروضوں پر کان نہ دھرے جائیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اگر میں نے ٹریول کرنا ہے یا آپ نے کرنا ہے تو آپ نے فیصلہ کرنا ہے یا کسی اور نے کرنا ہے۔؟ وقت پر وکلا پروٹیکٹو بیل بھی اپلائی کریں گے۔ پچھلے دو چار سال میں مجھے بتا دیں کہ کسی نے پروٹیکٹو بیل مانگی ہو اور نہ ملی ہو۔

سابق وزیر خزانہ نے اُمید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کا اگلا اقتصادی جائزہ کامیاب ہوگا۔ اسحاق ڈار نے کہا ڈالر 250 روپے کے قریب آنا چاہیے، قیمت اس سے اوپر جانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ امید ہے آئی ایم ایف کا اگلا اقتصادی جائزہ کامیاب ہوگا اور پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔