40

آئی ایم ایف کی شرائط ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے رواں ماہ سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کھاد کارخانوں کو گیس سبسڈیز ریٹ پر دینے کی مخالفت کردی۔

جس کے بعد آئی ایم ایف کی شرائط پر فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے رواں ماہ سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فرٹیلائزرمینوفیکچررز کیلئے گیس قیمتیں پانچ سو اسی روپے فی ایم ایم بی ٹو کی جائیں گی اور فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس قیمتوں میں دوسواٹھہتر روپےفی ایم ایم بی ٹی یو روپے اضافہ ہوگا۔

فیڈ اسٹاک کیلئے فرٹیلائزر مینوفیکچررز کو پانچ سو چھپن روپے اضافے کے ساتھ فی ایم ایم بی ٹی یو گیس پندرہ سو اسی روپےمیں ملے گی۔

فرٹیلائزر مینوفیکچرر کیلئے گیس مہنگی کرنے کیلئے وزارت خزانہ، پٹرولیم اور صنعت وپیداوار حکام نے ورکنگ شروع کردی ہے، فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ سے پہلے کیا جائے گا۔