38

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ: نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں سج گیا اور افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہیں۔

اس وقت انگلینڈ کے 27 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور چار وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز ہیں۔

انگلینڈ کو پہلا نقصان ڈیوڈ ملان کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں 14 رنز پر میٹ ہینری نے پویلین لوٹایا۔

 

بعدازاں جونی بیئر اسٹو 33، ہیری بروک 25 اور معین علی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کیسن ولیمسن صحتیاب ہورہے ہیں، اگلے میچز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا ورلڈکپ کا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔