56

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 323 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی سی ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 323 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 79 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 425 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 47 ہزار 199 رہی، جو11 اگست کے بعد بلند ترین ہے، 11 اگست کو انڈیکس 48 ہزار 898 پر بند ہوا تھا۔

حصص بازار میں آج 33 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، یوں شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 7 ارب 30 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 977 ارب روپے ہے۔