103

سینٹ انتخابات ٗ فاروق ستار نے گھٹنے ٹیک دیئے

کراچی۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے 4 مجوزہ امیدواروں کے نام دے دیں انہیں پارٹی کی جانب سے سینیٹ ٹکٹ دیئے جائیں گے۔جمعہ کو کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ میری ضد کے باعث سارا معاملہ خراب ہوا اور میں اپنی مرضی کے امیدواروں کو ٹکٹ دینا چاہتا ہوں۔

لیکن میں سب کے سامنے اعلان کرتا ہوں کہ جس رابطہ کمیٹی کو میں نے تحلیل کیا تھا وہ مجھے اپنی مرضی کے امیدواروں کے نام دے دیں میں انہیں پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کردوں گا اور اپنے نامزد کردہ امیدواروں کے ناموں سے دستبردار ہوجاؤں گا۔