35

پاکستان عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

پاکستان عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان نے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن پروگرام کے تحت 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض لیاجبکہ آئی ڈی اے سے سیلاب متاثرین کو ایک ارب 70 کروڑڈالرکی امداد فراہم کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب متاثرین کو مکانات کی تعمیر، فصلوں اورتعلیم و صحت کے شعبوں کیلئے امداد دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا پروگرام شروع کیا گیا۔

آئی ڈی اے کے ذریعے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کیلئے ایک ارب ڈالرز فراہم کیے گئے۔