32

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا مثبت دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 129 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 756 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 149 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 820 رہی۔

بازار میں 21 کروڑ 31 لاکھ شیئر کے سودے ہوئے، شیئر  بازار کے کاروبار کی مالیت 6 ارب 9 کروڑ  روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 945 ارب روپے ہے۔