93

چاہتا ہوں ورلڈکپ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہو: وریندر سہواگ

سابق بھارتی اوپنر بلے باز وریندر سہواگ نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتا ہوں ورلڈکپ میں افغانستان پاکستان کو شکست دے ۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق بھارتی اوپنر بیٹسمین وریندر سہواگ نے ورلڈکپ میں بڑے اپ سیٹ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وریندر سہواگ نے ورلڈکپ 2023 کے دوران پاکستان کو افغانستان سے شکست کھاتا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سہواگ پاکستان ٹیم سمیت ورلڈکپ کی بڑی ٹیموں کے میچز میں تو اپ سیٹ دیکھنے کے خواہشمند نظر آئے لیکن بھارت کو اس فہرست سے دور رکھتے رہے۔