38

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب منسوخ

کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر، آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب نہیں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہراحمد آباد کے مشہور نریندرمودی کرکٹ اسٹیڈیم میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب ہونا تھی جسے منسوخ کر دیا  گیا ہے۔

کرکٹ شائقین احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 14اکتوبر کو شام 6:30 بجے افتتاحی تقریب دیکھنےکا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔

یہ عظیم الشان تقریب کپتانوں کے دن کے بعد شام کو ہونے والی تھی جس میں تمام 10 ٹیموں کے کپتانوں کو حاضر ہونا تھا۔

تاہم بھارتی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ افتتاحی تقریب نہیں ہوگی جبکہ کپتان کا دن شیڈول کے مطابق ہوگا۔

تقریب میں معروف فنکاروں جیسے شریا گھوشال، اریجیت سنگھ ، اور لیجنڈری آشا بھوسلے کو اپنی پر فارمنس سے سیج پر پرفارم کرنا تھا۔