34

ورلڈکپ وارم اپ میچ: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف

ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 351 رنز بنائے۔

کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل 77 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔

 

اس کے علاوہ  ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس نے 48 ، 48 رنزکی اننگز کھیلی،جبکہ  مارنس لبوشین نے 40 ، مچل مارش نے 31 اور اسٹیو اسمتھ نے 27 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم ، حارث رؤف ، شاداب خان اور محمدنواز نے ایک ایک وکٹ لی۔

آج کے وارم اپ میچ میں نائب کپتان شاداب خان کپتانی کررہے ہیں جب کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔