33

ورلڈکپ وارم اپ میچ: پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کے 183 رنز پر 5 آؤٹ

ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنالیے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے دو، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اور ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

آج کے وارم اپ میچ میں نائب کپتان شاداب خان کپتانی کررہے ہیں جب کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔