97

عائشہ گلالئی نے ن لیگ پر بھی سنگین الزام لگا دیا

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے مجھے فوج کے خلاف بات کرنے پر اکسایا اور کہا کہ آپ کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عائشہ گلالئی نے کہا کہ (ن) لیگ نے مجھے فوج کے خلاف بات کرنے پر اکسایا۔

مجھے کہا گیا کہ آپ کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے تاہم میں نے (ن) لیگ کی آفر مسترد کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میرے جذبہ حب الوطنی کے خلاف ہے، فوج ہی ایک ادارہ ہے جو ملک کیلئے کام کر رہا ہے، کہیں گانے اور شادیوں جب کہ کہیں فوج اور اداروں کو بد نام کرنے کا درس دیا جا رہا ہے۔