56

چینی 50 روپے سستی ، فی کلو قیمت 150 روپے ہو گئی

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کے نتیجے فیصل آباد میں چینی کی قیمت 50 روپے تک کم ہو گئی۔

فیصل آباد میں چینی سستی ہونے کے بعد 150 روپے میں فروخت ہونے لگی، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مزید کارروائی کی جائے تو قیمت 100 روپے سے بھی نیچے آ سکتی ہے۔

دوسری جانب ایکس مل ریٹ میں بھی 25 سے 30 روپے کمی کے بعد چینی 148 روپے فی کلو ہو گئی، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے باعث قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران ضلعی انتظامیہ نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چینی کی 10 ہزار سے زائد بوریاں قبضے میں لی ہیں۔