30

بجلی فی یونٹ 3روپے 28پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی،وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا اپنا فیصلہ جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین اکتوبر2023 تا مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔