46

بھارتی لڑکی پاکستانی بلے باز افتخار احمد کی محبت میں گرفتار

بھارت میں یوں تو پاکستانی کرکٹرز کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے لیکن ایک انٹرویو میں جب بھارتی لڑکی سے ان کے پسندیدہ لڑکے کے بارے میں پوچھا گیا تو اُس نے بلا جھجک افتخار احمد کا نام لیتے ہوئے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک یوٹیوبر نے لڑکی سے انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ آپ کو کون سا پاکستانی لڑکا پسند ہے جس سے آپ شادی کرنا چاہتی ہیں؟۔

جس پر لڑکی کا کہنا تھا، آپ نے نام تو سنا ہی ہوگا لوگ اُس کو ’’چاچا چاچا‘‘ کہتے ہیں، وہ دنیا کیلئے “چاچا” ہوگا مگر میرے لیے افتخار جانو ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ بھارتی لڑکی کا نام ہیر ہے جو دبئی میں رہتی ہے۔

بھارتی لڑکی ہیر کا آبائی تعلق ریاست پنجاب سے ہے۔ دوران انٹرویو ہیر نے بھارتی ٹیم کی شرٹ پہن رکھی تھی اور افتخار احمد کی تصویر والا پوسٹر ہاتھوں میں تھام رکھا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کیلئے بھارت میں موجود ہے۔ پاکستان ٹیم کا 27 ستمبر کو حیدرآباد دکن پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا تھا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گا۔