35

پی ٹی آئی کو سیاست میں ہونا ہی نہیں چاہیئے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاست میں ہونا ہی نہیں چاہیئے، نوازشریف کو واپس آنے اور سیاست کرنے کا حق ہے، نوازشریف کوئی پلان لے کر ہی واپس آرہے ہوں گے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا میں انتظامی امور ناکافی ہیں، فاٹا کے عوام کو ترقی سے دور رکھا گیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیاست میں ہونا ہی نہیں چاہیئے، معاشی بد حالی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی کے نظریات اور ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ سیاسی عدم استحکام میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپسی پر خوش آمدید کہیں گے، نوازشریف کو واپس آنے اور سیاست کرنے کا حق ہے، نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں، نوازشریف کوئی پلان لے کر ہی واپس آرہے ہوں گے۔