31

مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی احتساب عدالت نے  ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں مونس الہٰی کے  وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر سپیشل جج سینٹرل لاہور نے چودھری پرویزالہیٰ کے بیٹے مونس الٰہی کی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے مونس الٰہی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

 

واضح رہے کہ مونس الٰہی کو پچھلے چند ماہ سے متعدد بار  ثمن کر کے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جا رہا تھا،مونس الٰہی دیدہ دانستہ طور پر غیر حاضر رہے۔

 

ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے لاہور، گجرات، اسپین اور انگلینڈ کے پتہجات پر عدالتی حکمنامہ کی تعمیل کروائے لیکن وہ پھر بھی پیش نہیں ہوئے۔