33

اسٹیٹ بینک کی 30 ستمبر کو بینکس شام 5 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کے لیے 30 ستمبر کو بینکس کی برانچز کو شام 5 بجے تک کھولنے کی ہدایت کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے ایف بی آر کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ تمام برانچیں جو ہفتے کو کھلی رہتی ہیں وہ 30 ستمبر ہفتے کو بینکاری وقت میں شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اس کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔