29

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔

حکومت نے ملک میں گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں دسمبر میں ایل این جی سپلائی کے لیے عالمی کمپنیوں سےبولیاں طلب کی گئی ہیں۔

حکومت نے دسمبرمیں 2 ایل این جی کارگوز کےلیے بولیاں طلب کی ہیں اور 4 اکتوبر تک موصولی کے بعد اسی روز بڈز کھول دی جائیں گی۔

گزشتہ برس عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کو ایل این جی کارگوز کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال بین الاقوامی سطح پر گیس کی قیمتیں کم ہیں لیکن سردیوں میں دنیا بھر میں گیس کا استعمال بڑھنے سے قیمتوں پر اثر پڑتا ہے۔

2022 میں پاکستان نے 22 ارب ڈالر کی گیس استعمال کی، آدھی گیس کی قیمت ہم نے ادا نہیں کی جس کی وجہ سے اس وقت مشکلات ہیں۔