37

پاکستان ریلویز پولیس نے آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی

لاہور:  پاکستان ریلویز پولیس نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے اپنی آفیشل ویب سائٹ کا آغاز کردیا ہے۔

ویب سائٹ کو صارف دوست نمونے کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے جس سے  معلومات کی بروقت فراہمی کے ذریعے مسافروں اور ریلویز پولیس کے درمیان فاصلے کو سمیٹنے میں مدد حاصل ہو گی۔

ویب سائٹ کی مدد سے اسمارٹ اور جدید پولیسنگ کے عمل کو تقویت ملنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو تازہ ترین معلومات سے آگاہ رکھا جائے گا۔


آفیشل ویب سائٹ تشکیل دینے کا بنیادی مقصد عوام اور ادارے کے درمیان رابطے کو مضبوط کرنا اور پاکستان ریلویز پولیس کو جدّت کی طرف لے جانا ہے۔

ویب سائٹ کو اسے بہتر عوامی رہنمائی کے لحاظ سے تیار کیا گیا ہے اور یہ مسافروں کو اہم معلومات فراہم کرے گی اور محکمے کی طرف سے عوامی خدمات کے منصوبوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ویب سائٹ میں افسران/ اہلکاروں اور ریلوے پولیس اسٹیشنوں کے رابطہ نمبر شامل کیے گئے ہیں۔

ویب سائٹ کے ذریعے صحافی حضرات جرنلسٹ رعائتی فارم باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور اسی طرح ریلویز پولیس کے ملازمین بھی مختلف قسم کے فارمز  ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ کا یو آر ایل www.pakrailwayspolice.gov.pk  ہے۔