46

شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کریں، بابر اعظم

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت سے قبل کپتان بابراعظم نے بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ورلڈکپ روانگی سے قبل ٹیم کی اور اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ جیسا کہ ہم ورلڈکپ کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

میری درخواست ہے کہ شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کریں اور نیک خواہشات کا اظہار کریں، بابر نےمزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں شرکت کیلئے پاکستان سے دبئی پہنچ چکی ہےجہاں سے بھارت کیلئے روانہ ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم آج صبح وقت سے پہلے دبئی پہنچی تھی جہاں ایک مقامی ہوٹل میں قیام کیا، دبئی میں ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کو جوائن کیا ہے۔

 

جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر 30 ستمبر کو پاکستان کے پہلے وارم اَپ میچ کے بعد ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔