43

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں

عام انتخابات سے متعلق اہم پیش رفت ،الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کردیں۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر تجاویز اور اعتراضات 27ستمبر تا 26اکتوبر دائر ہو سکیں گے۔اعتراضات کو 26نومبر تک نمٹائے جائیں گے ۔حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو جاری کی جائے گی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 266نشستیں نئی حلقہ بندیوں میں بھی برقراررہیں گی ۔سندھ اسمبلی کی 130نشستوں پر حلقہ بندیاں کر دی گئی۔پنجاب اسمبلی کی 297نشستوں،بلوچستان اسمبلی کی 51نشستوں،خیبرپختونخوا کی 115نشستوں پر حلقہ بندیاں قائم رہیں گی۔