30

قوم ٹیم آج رات بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچ جائے گی

ورلڈکپ کا سفر شروع کرنے والے قومی شاہین آج رات بھارت کے شہر حیدر آباد دکن پہنچ جائیں گے۔

شاہین ایک روز آرام کے بعد اِن ایکشن ہوں گے، پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلیں گے۔ بھارت میں شیڈول ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کے لیے تمام دس ٹیموں نے اڑان بھر لی ہے۔

قومی ٹیم نے گذشتہ روز لاہور سے سفر کا آغاز کیا ،دبئی میں 9 گھنٹے قیام کے بعد حیدر آباد دکن کے لیے روانہ ہونا تھا،  ٹیم پاکستان آج رات لینڈ کرے گی، جہاں ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر سکواڈ کو جوائن کریں گے، بابر الیون ورلڈکپ وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تین اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔