31

ورلڈ کپ سے قبل نئی ون ڈے رینکنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے ۔

نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 857 برقرار ہیں جب کہ شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 814 سے بڑھ کر 847 ہو گئے ہیں، پاکستان کے امام الحق چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، فخر زمان ٹاپ 10 میں او ر رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کی ون ڈے بولرز رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ رینکنگ میں دوسرے اور افغانستان کے راشد خان پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں، شاہین آفریدی 8 ویں اورفاسٹ بولر حارث رئوف رینکنگ میں دو درجے بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی ون ڈے آل رائونڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔