38

محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا میں پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن کی اختتامی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف اضلاع میں جمعرات سے ہفتہ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشیں برسیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 30 ستمبر کے دوران چترال، دیر، ابیٹ آباد اور جی بی میں بارشوں کا امکا ہے، اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 سے 29 ستمبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ژوب، برکھان، ڈیرہ غازی، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش متوقع ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔