77

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 83 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی۔

نیپرا آج سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق اگست میں 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔

درخواست منظوری کی صورت میں صارفین پر 33 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔ کے الیکٹرک صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔