40

دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر24-130 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر 130.24 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 39.64 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 130.24 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 17.21 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اگست میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو23.49 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 102.74 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سال اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 11.58 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔جولائی کے مقابلہ میں اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر45.53 فیصدکی کمی واقع ہوئی۔