65

سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں 9 ہزار روپے کی بڑی کمی

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، فی تولہ قیمت 9 ہزار روپے کم ہو گئی۔

سونے کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور من مانی قیمتیں طے کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کام کر گیا۔ 24 گھنٹوں میں سونے کی قیمت میں 9 ہزار روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔ 24 قیراط سونا 2 لاکھ 11 ہزار روپے فی تولہ مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا جبکہ 22 قیراط سونا 1 لاکھ 93 ہزار 417 روپے فی تولہ ہو گیا۔
24 قیراط سونا 18 ہزار روپے فی گرام ہو گیا اور 22 قیراط سونا 16 ہزار 500 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔