44

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ کے آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ کے آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض کمار دھرما سینہ اور نتن مینن ادا کرینگے، پول ولسن تھرڈ امپائر اور شاہد سائکت فروتھ امپائر کے فرائض انجام دینگے۔

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کےلیے جوالگل سری ناتھ کو میچ ریفری مقررکر دیا ہے۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ دفاعی چمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو شیڈول ہے۔